Jau Khane Ke Fayde – Health Benefits of Barley

جو کے فائدے
جو میں فائبر ہو تا ہے ، اسی لئے یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ کولیسٹر ول اور شوگرکو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ دل کی صحت کو مظبوط بنا تا ہے۔ جسم کو بیماریوں سے بچاتا ہے اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ ہڈیوں کو طاقتور بناتا ہے۔ جسم کو توانا ئی فراہم کرتا ہے۔ جلد اور بالوں کی صحت کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ جو ایک مکمل قدرتی غذائیت کا خزانہ ہے۔
جو استعمال کرنے کے طریقے
جو کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے، عام طور پر جو کو پانی میں ابال کر اس کا دلیا تیار کیا جاتا ہے، جو اکثر لوگ ناشتے میں دودھ، شہد اور خشک میوہ جات کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اس طرح یہ نا صرف خوش ذائقہ بلکہ توانائی سے بھرپور ہو جاتا ہے بلکہ اس کو معدے کیلئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم مین جو کا ستو اور جو کا پانی بہت شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ جو کو رات بر بھگو کر یا پھر ابال کر اس کا پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا پانی جسم کو ٹھنڈک پہنچانے اور جسم سے پانی کی کمی دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کو سادہ جو کا پانی پسند نہیں تو اس میں لیموں اور شہد شامل کر لیں جس سے یہ ذائقہ دار ہو جائے گا۔
بعض افراد جو کے آٹے کی روٹی شوق سے کھاتے ہین، جو صحت کیلئے نہایت فائدہ مند ہے، خاص طور پر وہ افراد جو وزن کمبع کرنا چاہتے ہیں یا شوگر کے مریض اپنے شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے جو کی روٹی کا استعمال کریں، دونوں افراد کیلئے نہائت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ جو کو سلاد، سوپ اور مختلف کھانے میں بھِی استعمال کیا جاتا ہے، جس کے غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Jau Khane Ke Fayde – Amazing Health Benefits of Barley in Urdu
View More Health Tips:


