سونف کے فائدے
نمبر1: بدہضمی اور قبض کو دور کرتی ہے۔
نمبر2: منہ کی بدبو کیلئے مفید ہے۔
نمبر3: کیلشیم اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔
نمبر4: معدے کو طاقت فراہم کرتی ہے۔
نمبر5: کھانسی میں اس کا استعمال مفید ہے۔
نمبر6: موٹاپے سے نجا ت دلاتی ہے۔
نمبر7: نظر کی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے۔
نمبر8: شوگر اور بلڈ پریشن کی مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔
نمبر9: پیٹ اور جوڑوں کے درد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
نمبر10: ماں کے دودھ کی کمی میں بھی سونف کا استمعال کیا جاتا ہے۔
نمبر11: جن خواتین کو پیریڈز کے دوران درد ہوتا ہے وہ سونف کا استعمال کریں افاقہ ہوگا۔
نمبر 12: ہارمونز کی بے قاعدگی کو دور کرتا ہے۔
نمبر13: کیل مہاسوں میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
بچوں کیلئے مفید
اگر آپ کے بچوں کے پیٹ میں درد ہو تو بہتر ین نسخہ ہے کہ حسب ضرورت سونف کو دودھ میں ڈال کر اُبال لیں، ٹھنڈا ہونے پر بچوں کو پلا دیں، اس سے ناصرف ان کے پیٹ میں درد ختم ہوگا بلکہ گیس سے بھی نجات ملے گی۔
سونف کا پانی پینے کے فائدے
سونف کا پانی کتنا طاقتور ہوتا ہے، اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ چائنہ میں بستر مرگ پر پڑے مریض کو سونف کا پانی پلایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا کے سونف کا پانی بے حد مفید اور طاقتور ہو تا ہے۔ سونف کا پانی دن کے کسی حصے میں بھِی پی سکتے ہیں، ویسے زیادہ بہتر ہے کہ صبح کے وقت میں پی لیا جائے۔
