Lemon Khane Ke Fayde
لیموں کے فائدے
لیموں ایک نہایت ہی فائدہ مند پھل ہے، اگر ہم اس کو روز مرہ غذا میں شامل کر لیں تو یہ ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس کے درجہ ذیل فوائد ہے۔ لیموں وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ کولیسڑول کو کم کرتا ہے۔ جلد کو چمکدار اور صاف کرتا ہے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ سانس کی بدبو کو دور کرتا ہے۔ زخموں کو جلد بھرنے مدد گار ہے۔ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی میں مفید ہے ۔
لیموں کو کس طرح استعمال کریں
لیموں کو مختلف طریقوں سے استمعال کیا جاسکتا ہے اور یہ صحت کیلئے بے حد فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینا ہاضمہ بہتر بنانے اور جسم کو فریش رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ گرمیوں میں لیموں کا شربت جسم کو ٹھنڈک اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ سلاد، دال، چکن، مچھلی اور دیگر کھانوں پر لیموں نچوڑنے سے نا صرف ذائقہ بڑھ جاتا ہے بلکہ صحت کےلئے بے حد مفید ہے۔ بعض لوگ وزن کم کرنے کیلئے شہد کے ساتھ لیموں پانی استعمال کرتے ہیں۔ جلد کی صفائی اور چمک کیلئے بھی لیموں کا رس گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جبکہ بالوں کی خشکی کم کرنے کیلئے بھی لیموں مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اچار، چٹنی اور مختلف ڈرنکس میں بھی لیموں کا استعمال عام ہے۔
Lemon Khane Ke Fayde | Health Benefits of Lemon Juice in Urdu
View More Health Tips:


