Kalonji Ke Fayde in Urdu – Nigella Seeds Benefits
کلونجی
کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کی شفا ہے۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث مبارکہ کلونجی کی اہمیت اور افادیت کواجاگر کرتی ہے۔ قدرت نے ہر بیماری کا علاج رکھا ہے، اور بعض نعمتیں ایسی ہیں جنہیں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شفا ء کرار دیا ہے اور انھی میں سے ایک کلونجی ہے۔ اور یہ ہی وجہ ہے کہ کلونجی کو روایتی طب اور جدید تحقیق دونوں میں بہت اہمیت دی ہے۔ کلونجی کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔
کلونجی کے فائدے
نمبر1: کلونجی آپ کے مدافعتی نظام کو مظبوط بناتی ہے جس کیوجہ سے آپ کے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اور آپ کی صحت کے کئی مسائل پیدا ہونے سے پہلےہی کنٹرول میں آجاتے ہیں۔
نمبر2: کلونجی کے استعمال سے خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے جس کیوجہ سے آپ کی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔
نمبر3: اس کا استعمال آپ کے جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس کیوجہ سے آپ کے دل کے صحت بہتر رہتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ آپ دل کےدیگر امراض سے محفوظ بھی رہتے ہیں۔
نمبر4: کلونجی آپ کی سانس کی نالیوں کو کھولتی ہے، جس کی وجہ سے آپ دمہ اور سانس کی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
نمبر5: یہ آپ کی جلد کےلئے بھی انتہائی مفید ہے اور اس کے استعمال سے آپ کے بال بھی گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔
نمبر6: کلونجی کے باقاعدہ اور اعتدال کے ساتھ استعمال سے آپ کا ہاضمہ درست رہتا ہے، گیس اور تیزابیت سے محفوظ رہتےہیں، جس کیوجہ سے آپ کو قبض اور معدے کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے۔
نمبر7: یہ سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس کیوجہ سے جوڑوں کے درد میں آرام پہنچتا ہے۔
نمبر8: اس کے علاوہ یہ میٹا بولزم کو بہتر بنا کر وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
نمبر9: یہ آپ کی ذہنی تھکاوٹ کو کم کرتی ہے اور یاداشت کو تیز کرتی ہے۔




