:زمین کی رجسٹری اور انتقال کا مکمل طریقہ
1. |
Under section 17 of the Registration Act, 1908, it is necessary to register the immovable property which is called the registry. رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 17 کے تحت یہ ضروری ہے کے غیرمنقولہ جائیداد کو رجسٹرڈکروایا جائے جس کو رجسٹری کہتے ہیں۔ |
2. |
Before buying an immovable property like plot, house, shop and agricultural area, please confirm that the property is not disputed or there is no lawsuit on this property. غیر منقولہ جائیداد مثلا پلاٹ، مکان، دوکان و زرعی رقبہ وغیرہ خریدنے سے پہلے اس جائیداد کی فرد وغیرہ نکلواکر تسلی کرلیں کہ آیا یہ جائیداد متنازعہ تو نہیں یا اس جائیداد پر کوئی مقدمہ بازی تو نہیں چل رہی۔ |
3. |
The second step after settling the property is to pay the property registry tax to the bank for which you have to find out the market value of the property i.e. DC rate which is fixed by the government, the list of which is usually But it is easily available from the AC and Tehsildar’s office or you can find out the DC rate of your area on the internet. جائیداد کی تسلی کے بعد دوسرا مرحلہ جائیداد رجسٹری کی بابت ٹیکس بنک میں ادا کرنے ہوتے ہیں جس کے لئے آپ کو اس جائیداد کی بازاری قیمت یعنی ڈی سی ریٹ جو سرکار کی طرف سے مقرر ہوتا ہے وہ معلوم کرنا ہوتا ہے جس کی لسٹ عام طور پر اے سی اور تحصیلدار کے دفتر سے آسانی سے مل جاتی ہےیا انٹرنیٹ پر بھی آپ اپنے علاقہ کا ڈی سی ریٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ |
4. |
According to the DC rate of the area where you are buying the property, if you are a filer, you have to pay five percent tax through e-challan bank while paying four percent tax on rural land. جہاں آپ جائیدادخرید رہے ہوں اس علاقے کے ڈی سی ریٹ کے مطابق آپ کو کل قیمت کا چھ فیصد ٹیکس اگر فائلر ہیں تو پانچ فیصد ٹیکس بذریعہ ای چالان بنک میں ادا کرنا ہوگا جبکہ دیہی زمین پر چار فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ |
5. |
After paying the tax and receiving the e-invoice, writing the e-challan contract should always be written by a good lawyer who knows the complexities of these matters because the legacies are kept in the same format for all contracts. ٹیکس ادا کرنے اور ای چالان حاصل کرنے کے بعد ای چالان پرمعاہدہ کی تحریر لکھنا ہوتی ہے جو ہمیشہ اچھے وکیل سے تحریر کروائیں جو ان معاملات کو پیچیدگی سے جانتا ہو کیونکہ وثیقہ نویسوں نے تمام معاہدہ جات کا ایک ہی فارمیٹ رکھا ہوتا ہے۔ |
6. |
After the writing of the contract, the contract has to be registered by the Office of the Registrar or Sub-Registrar after which the registration process is completed. معاہدہ کی تحریر لکھوانے کے بعد اس معاہد کو رجسٹرار یا سب رجسٹرار کے آفس جاکر اسے رجسٹرڈ کروانا ہوتا ہے جس کے بعد رجسٹری کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔ |
7. |
After the registration process, the next and last step is to transfer the property, i.e transfer of property, which has a government fee of Rs 300 to Rs 500. Never pay more than that, you become the legal owner of the property after you die. رجسٹری کے عمل کے بعد اگلا اور آخری مرحلہ پٹواری کے پاس جا کر جائیداد کا انتقال یعنی ٹرانسفر کروانا ہوتی ہے، جسکی سرکاری فیس تین سو روپے سے پانچ سو روپے ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ پٹواری کو ہرگز نہ دیں انتقال کے بعد آپ قانونی طور پر جائیداد کے مالک بن جاتے ہیں۔ |