Sub Sy Ola O Aala Humara Nabi ﷺ

سب سے اولی اعلی ہمارانبی ﷺ

سب س بالا و والا ہمارا نبی ﷺ

اپنے مولا کا پیارا ہمارا نبی ﷺ

دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبی ﷺ

بجھ گئیں جس کے آگے سب ہی مشعلیں

شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ

ملک کونین میں انبیاء تاجدار

تاجداروں کا آقا ہمارا نبی ﷺ

خلق سے اولیا اولیا سے رسل

اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی ﷺ

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی

ان کا اُن کا تمھارا ہمارا نبی ﷺ

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ

Sub Sy Ola O Aala Humara Nabi ﷺ SK Islamic SubKuch subkuchweb


Sub Sy Ola O Aala Humara Nabi Naat