Nariyal Khane Ke Fayde | Coconut Kay Fawaid

Nariyal Khane Ke Fayde, Coconut Kay Fawaid

ناریل ایک خوش ذائقہ پھل ہے اور اس کے بے شمار طبعی فوائد بھی ہیں۔ یہ ہائی بلڈ پریشر اورکولیسٹرول کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہے ۔ یہ آپ کے جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ صاف خون پیدا کرتا ہے۔ نظر کے لئے مفید ہے۔ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ کمر درد اور کھانسی میں بھی مفید ہے۔ مثانہ کے درد کو دور کرتا ہے۔ وزن میں کمی کرتا ہے۔ دل کو مظبوط بناتا ہے۔ جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے اور قوت باہ کو بھی بہتر کرتا ہے۔

ناریل کے تیل کے فائدے

ناریل کا تیل انسانی جلد کیلئے ایک بہترین موائسچرائزر ہے۔ اگر آپ  اس کے تیل سے سرکامساج کرتے ہیں تو آپ کو نا صرف اعصابی تناو سے نجات ملے گی بلکہ آپ کی دماغی کمزوری  اور خشکی بھی دور ہو جائے گی۔ اس کے  علاوہ اس کا تیل  بالوں کی نشوونما کے لئے  بھی انتہائی مفید ہے۔

ناریل کاپانی پینے کے بھی بے شمار فوائد ہیں

اس کا پانی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہےاور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے پانی کے استعمال سے آپ ذیابیطس سے محفوظ رہتے ہیں۔ جن افراد کے گردے میں پتھری ہو ان کیلئے ناریل پانی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کی جڑوں اور ساخت میں بھی نمایا ں بہتری آتی ہے۔

بینائی کیلئےاستعمال

اگر آپ اپنی بینائی کو بہترکرنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح نہارمنہ ناریل اور مصری ہم وزن مکس کر کے کھائیں۔ یہ آپ کی بینائی کیلئے انتہائی مفید ہے۔

لیکوریا میں استعمال

جن خواتین کو لیکوریا کا مسئلہ ہو، وہ دن یا رات میں کسی بھی وقت ناریل کی کچی گری کا تین انچ کا ٹکڑا کھا کراوپر سے ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں۔ اس ٹوٹکے کا استعمال ہفتے میں ایک بار یا مہینے میں کم از کم دو سے تین بارکریں۔ آپ کو لیکوریا کے مرض سے نجات مل جائے گی۔

پیٹ کے کیڑوں میں استعمال

اگر آپ کے بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہو گئے ہیں تو بچوں کو دوائی دینے سے بہتر ہےکہ ناریل کی تازہ گری،   ایک سے تین چھٹانک کی مقدار میں تقریباً چار ہفتوں تک استعال کروائیں، پیٹ کے کیڑوں سے نجات مل جائے گی۔ یاد رہے گری کو اچھا طرح چُبا کر کھانا ہے۔


Nariyal Khane Ke Fayde, Coconut Kay Fawaid