Islami Malomat – Islamic General Knowledge in Urdu

چار مشہور آسمانی کتابوں کے نام اوروہ کن انبیاء پر نازل ہوئیں؟

توریت: حضرت موسی علیہ اسلام پر

زبور: حضرت داود علیہ اسلام پر

انجیل: حضرت عیسی علیہ اسلام پر

قرآن مجید: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر

(1)

سب سے پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی دعاکس نے مانگی؟

حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے

(2)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشخبری کس نے سنائی؟

حضرت عیسی علیہ اسلام نے

(3)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کب اورکہاں ہوئی؟

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 22 اپریل 571 عیسوی، 12ربیع الاول کو پیر کے دن عرب کےشہر مکہ معظمہ میں ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہاشمی قوم سے ہے اور قبیلہ قریش ہے۔

(4)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والد اور والدہ کا کیا نام ہے؟

والد کا نام: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ

والدہ کانام: حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ

(5)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےدادا اور دادی کا کیا نام ہے؟

دادا کا نام: حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ

دادی کا نام: حضرت فاطمہ بنت عمرو رضی اللہ عنہ

(6)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےنانا اور نانی کا کیا نام ہے؟

نانا کا نام: حضرت وہب رضی اللہ عنہ

نانی کا نام: حضرت برہ رضی اللہ عنہ

(7)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماوں کے نام کیا ہیں؟

پہلی رضاعی ماں: حضرت ثوبیہ رضی اللہ عنہ

دوسری رضاعی ماں: حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہ

(8)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے نام اور تعداد کیا ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج  مطہرات کی تعداد گیارہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ سب نکاح اس آیت کے نازل ہونے سے پہلے ہو چُکے تھے جس میں مسلمانوں کے واسطے بیویوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ چار تک مقررکی گئی تھی۔

پہلانکاح: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ ، بیوہ

دوسرا نکاح: حضرت سودہ رضی اللہ عنہ، بیوہ

تیسرا نکاح: حضرت عائشہ رضہ اللہ عنہ، کنواری

چوتھا نکاح: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ، بیوہ

پانچواں نکاح: حضرت زینب رضی اللہ عنہ بنت خزیحہ، بیوہ

چھٹا نکاح: حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہ، بیوہ

ساتواں نکاح: حضرت زینب رضی اللہ عنہ بنت حجش، مطلقہ

آٹھواں نکاح: حضرت جویریہ رضی اللہ عنہ، قید سے آزاد

نواں نکاح: حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ، قید سے آزاد

دسواں نکاح: حضرت اُم حبیبہ رضی اللہ عنہ، بیوہ

گیارہواں نکاح: حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ، مطلقہ

(9)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تعداد اور نام کیا ہیں؟

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں

بیٹوں کے نام

حضرت قاسم رضی اللہ عنہ

حضرت طیب رضی اللہ عنہ

حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ

بیٹیوں کے نام

حضرت زینب رضی اللہ عنہ

حضرت اُم کلثوم رضی اللہ عنہ

حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہ

حضرت رقیہ رضی اللہ عنہ

(10)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات

آپ ﷺکا سایہ زمین پر نہیں پڑتا تھا۔

آپﷺ پر کبھی مکھی نہیں بیٹھی۔

آپ ﷺکو کبھی جمائی نہیں آئی۔

آپ ﷺجیسے آگے دیکھتے تھے ویسے ہی پیچھے دیکھتے تھے۔

آپﷺ جس جانورپر سوارہوئے وہ کبھی بدکا نہ بھاگا۔

آپ ﷺکے پسینےسے خوشبوآتی تھی۔

آپﷺ جس پانی میں اپنا لعاب دہن ڈالتے وہ میٹھا ہوجاتا۔

آپﷺ کوپہاڑوں اوردرختوں سے سلام کی آواز آتی۔

(11)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات مبارکہ کتنی ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات مبارکہ 63 سال ہے۔

(12)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل مبارک کس نے دیا؟

حضرت علی رضی اللہ عنہ

(13)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لحد مبارک میں کسی نے اُتارا؟

حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ

(14)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں کتنی بار حج و عمرہ کیا؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں ایک بارحج اور چار بار عمرہ کیا۔

(15)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک کونسے غزوہ میں شہید ہوئے؟

غزوہ اُحد

(16)
جب آپ بیمار تھے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کس نے نماز پڑھوائی؟

جب آپﷺ بیمار تھے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے 17 نمازیں پڑھائیں۔

(17)
ایمان کی صفات کتنی اور کونسی ہیں؟

ایمان کی دو صفات ہیں

نمبر۱: ایمان مفصل

نمبر۲: ایمان مجمل

(18)
صحابی کسی کہتے ہیں؟

وہ خوش نصیب انسان جس نے ایمان کی حالت میں حصور صلی اللہ علیہ وسلم  کو دیکھا اور اسے ایمان پر ہی موت آئی ہو۔

(19)
خلفاء راشدین کی تعداد  اور اُن کے نام بتائیں؟

خلفائے راشدین چار ہیں

نمبر۱: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

نمبر۲: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

نمبر۳: حضر عثمان غنی رضی اللہ عنہ

نمبر۴: حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ

(20)

Islami Malomat - Islamic General Knowledge SK Islamic SubKuch subkuchweb


Islami Malomat – Islamic General Knowledge