Hijab My Right – Best Stories in Urdu/Hindi | SK Kahaniyan

ایک بہن کی آواز

پچھلے دنوں نئی نئی جاب لگی… شروع میں جونیئر سیکشن میں دوپٹے سے کام چلایا لیکن جب لڑکوں کا سینئر سیکشن ملا تو عبایا پہننا شروع کر دیا
اگلے دن پتہ چلا یہاں عبایا پہننا منع ہے جبکہ سینئر سیکشن ہونے کی وجہ سے میرا بغیر عبایا کے پڑھانا محال تھا،سوچا پرنسپل نے بلایا تو دیکھی جائے گی…
پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا…آفس بلایا گیا،

کرسی پہ براجمان نہایت معزز نظر آنے والی خاتون مجھ سے گویا ہوئیں

“آپ سے جو ٹیسٹ لیا گیا وہ انتہائی بہترین اور متوازن تھا اسلیے آپکو بلاتردد اپنے آفس میں بلا لیا، دیکھنا چاہتے تھے کہ اتنے بہترین خیالات کی لڑکی دیکھنے میں کیسی ہے… لیکن آپکو شاگرد کے سامنے اپنی کمزوری نہیں دکھانی چاہیے کہ آپ عبایا پہن کر انکو انسیکیور محسوس کروائیں رشتہ ایسا رکھیں کہ انکا دھیان ہی نہ جائے کہ ٹیچر نے لباس کیسا پہنا ہوا ہے
ضبط کرتی رہی یہ سب کہ میرا عبایا انکو کچھ اور سوچنے پر مجبور کر رہا “ہوگا۔۔۔
جب سب سن لیا تو جواب دینے کی بجائے پرنسپل صاحبہ سے ایک سوال کیا کہ اگر میں آپ سے کہوں کہ آپ عبایا پہننا شروع کر دیں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟
کہنے لگیں لباس میرا ذاتی مسئلہ ہے۔۔۔
میں نے کہا ایگزیکٹلی میم نوکری بھی اپنی پسند کی قربانی کا نام نہیں، اگر تو میری نوکری ایسی ہو جیسے ماڈلنگ ایئر ہوسٹس وغیرہ تو میں لباس کے معاملے میں اپکو جوابدہ ہوں وگرنہ نہیں۔۔۔
آپ کو میری صلاحیتوں سے سروکار ہے آپ بچوں کو بلا کر پوچھ لیجیے کہ آیا میرے عبایا کی وجہ سے انکو لیکچر سمجھ میں نہیں آتا تو میں عبایا پہننا چھوڑ دونگی اور انکا دھیان واقعی اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ ٹیچر نے کیا پہنا ہوا ہے … اور آپ میرے سامنے عبایا میں بھی آئیں تو آپکی باعزت شخصیت مجھ سے چھپ نہیں سکتی کیونکہ اصل شخصیت انسان کے الفاظ، اسکی سوچ ہے
وہ تھوڑا توقف کرکے
کہنے لگیں!
اپنے آپ کو اتنا گریس فلی ڈیفنڈ کرنے پر آپکو سراہے بغیر چارہ نہیں… میرے رولز نہیں ہیں کہ یہاں کوئی عبایا پہنے لیکن اب تک کوئی اپنے حق کے لیے ایسے کھڑا ہی نہیں ہوا جیسے آپ
اور رہی بات عبایا کی تو

You can wear anything you like because, I cannot  afford to lose a teacher like you and abaya (Hijab) suits you a lot girl


انکے چہرے کے تاثرات یکسر بدل چکے تھے، وہ جو شروع میں نہایت سخت تیور لیے بیٹھی ہوئی تھیں اب چہرے پر ایک گہری مسکراہٹ لیے مجھے غور سے دیکھ رہی تھیں…

ہمیشہ اپنے لیے ڈٹنا سیکھیں اور اپنی صلاحیتوں اور شخصیت پر اتنا بھروسہ ضرور رکھیں کہ اگلا اپکو کھونے کے ڈر سے اپنے کھوکھلے قوانین ہی تبدیل کر دے… !!
ایک بہن کی آواز

Hijab My Right SK Kahaniyan SubKuch Web


Hijab My Right (حجاب) – Best Stories in Urdu/Hindi | SK Kahaniyan