ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز
ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے
پنجاب حکومت نے ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔ ساہیوال ڈویژن کے لئے 62 اورشہر کیلئے 30 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفری سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعلی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب، انجیو گرافی اور انٹروینشل کارڈیک سرجری کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔ بہاولنگر میں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات کی اور امداد کا اعلان بھی کیا اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

