امارات سونے کی قیمتیں تاریخ کے بلند ترین سطح پر
متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتیں تاریخ کے بلند ترین سطح پر
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط سونا 444 درہم فی گرام، 21 قیراط 394 درہم اور 18 قیراط 338 درہم تک پہنچ گیا۔ پانچ ہفتوں میں مجموعی طورپر41 اعشاریہ 75 درہم فی گرام اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی اور غیر یقینی معاشی حالات کے باعث عوام زیورات کے بجائے سونے کے بسکٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ زیورات کی خریداری میں سست روی دیکھنے میں آرہی ہے، البتہ سیاح اب بھی زیورات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔



