مائیکرو سافٹ نےاسرائیلی فوج کی اے آئی رسائی روک دی
مائیکرو سافٹ نے فلسطینی نگرانی پر اسرائیلی فوج کی اے آئی رسائی روک دی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے فلسطینیوں کے نگرانی میں استعمال ہونے والی اپنی کلاوڈ اور اے آئی سروسز تک اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بند کر دی ہے۔ یہ اقدام دی گارڈین کی رپورٹ کے بعد کیا گا، جس میں انکشاف ہوا تھا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات جاسوسی کے لیئے استعمال کر رہا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ اس کی پا لیسی کی خلاف ورزی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ ملازمین اور سرمایہ کاروں کے دباو کا نتیجہ ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج پر اس نوعیت کی پابندی لگائی ہے۔

