اغور گونیش پاکستان و مشرق وسطی میں مقبول اداکار
اغور گونیش پاکستان اور مشرق وسطی میں مقبول اداکار بن گئے
اغور گونیش جو کہ ترکی کی فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار ہیں۔ انہوں نےسلطان صلاح الدین ایوبی ڈرامے میں مرکزی کردارسپاہ سالارسلطان صلاح الدین ایوبی کا ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ترکی کے ایک اور مشہور ڈرامہ ارتغرل غازی میں بھی کام کیا ہے جس میں انہوں نے توغتکین بے کا کردار ادا کیا ہے۔ اغورگونیش متعدد ترک ڈرامہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ اس وقت سلطان صلاح الدین سیریز میں اوغور گنیش نے مسلم دنیا کےعظیم سپاہ سالار، فاتح القدس کےکردار کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے جس کی وجہ سے ان کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ اور اسی کردار کیوجہ سے انہوں نے پاکستان اور مشرق وسطی میں بہت بڑی فین فالونگ حاصل کر لی ہے۔
