پاکستان اور سعودی عرب کا تارِیخی فیصلہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی ماہدہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا باہمی دفاعی اسٹریٹجک معاہدہ خطے کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہاہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا، جس نے علاقائی طاقت کے توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ تعاون نہ صرف پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ بلکہ سعودی عرب کی جانب سے روایتی انحصار سے ہٹ کر نئے دفاعی اشتراک کی علامت بھی ہے اس کے اثرات مشرق وسطی کی حکمت عملی، بھارت کے خدشات اور عالمی طاقتوں کے کردارپر بھی پڑ سکتے ہیں، جبکہ پاکستان کے لئے یہ موقع اور چیلنج دونوں لے کر آیا ہے۔


