کامیڈین شکیل صدیقی کا فیملی ولاگرز پر سخت موقف
پاکستانی مشہور کامیڈین شکیل صدیقی کا فیملی ولاگرز پر سخت موقف، فیملی ولاگنگ کو نوجوان نسل کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا
معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ میں فیملی ولاگنگ کے بڑھتے رحجان کو نوجوان نسل کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفریح کے نام پر ماوں اور بہنوں کو بلاوجہ دکھایا جا رہاہے، جو درست عمل نہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا اپنا 12 سالہ بیٹا بھی فیملی ولاگز دیکھتا ہے جس پن انہیں شدید فکر ہے۔ فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے شکیل صدیقی نے کہا کہ اگر کراچی کو ابتدا ہی سے مرکز بنایا جاتا تو انڈسٹری زوال کا شکار نہ ہوتی۔ جب کہ ناقص ڈبنگ اور غیر زمہ دار پروڈکشن اس کی تباہی کی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ پاکستان میں کامیڈیینز کی عزت نہیں ہوتی اور کہا کہ انہیں ملک میں بےپناہ محبت ملی جس کی بدولت عالمی سطح پر مواقعے حاصل ہوئے۔ شکیل صدیقی نے اپنے کیرئیر کے کچھ فیصلوں پر افسوس بھی ظاہر کیا۔
