بارش طلب کرنے کی دعا
اے اللہ ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی، دیر سے برسنے والی نہ ہو ۔ سنن ابی داود: 1169 و سندہ حسن
اے اللہ ہم پر بارش برسا، اے اللہ ہم پر بارش برسا، اے اللہ ہم پر بارش برسا۔صحیح البخاری 1014، 1021 صحیح المسلم 2078
بارش برستے وقت کی دعا
اے اللہ اس بارش کو فائدہ مند بنا۔ صحیح البخاری: 1032
بارش کے بعد کی دعا
ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ بارش سے نوازے گئے۔ صحیح البخاری: 846
ضرورت سے زیادہ بارش کے وقت دُعا
اے اللہ ہمارے ارد گرد بارش برسا اور ہم پر نا برسا۔ اے اللہ ٹیلوں ، پہاڑوں، جنگلات، اونچے میدانوں، وادیوں اور درختوں کی جڑوں میں بارش برسا۔