سلمان خان کی 7 سالہ جدوجہد ایک لاعلاج بیماری کے ساتھ
بالی وڈ اسٹال سلمان خان کی 7 سالہ جدوجہد ایک لاعلاج بیماری کے ساتھ گزاری۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹال سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ سات سال تک شدید اعصابی ٹرائی جیمینل نیورولجیا میں مبتلا رہے، جسے خودکشی والی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے باعث انہیں چہرے میں ناقابل برداشت درد کے حملے ہوتے، کھانے پینے جیسی معمولی سرگرمیاں بھی مشکل ہوجاتیں اور وہ روزانہ بڑی مقدار میں پین کلرز لینے پر مجبور ہوتے۔ سلمان خان نے بتایا کہ وہ اب بھی کچھ دیگر طبی مسائل جیسے اینوریزم اور آرٹیریووینس مالفارمیشن کا سامنا کر رہے ہیں۔ قومی ادارہ برائے اعصابی امراض و فالج کے مطابق یہ ایک دائمی بیماری ہے جو چہرے کے اعصاب کو شدید متاثر کرتی ہے۔
