اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبہ منظور

اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبہ منظور
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں جدید ماحول دوست الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو میں کمی لانا ہے، اور اس کے ساتھ ہی ماحول دوست سفری سہولت کی فراہمی اور شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت شہر کے اہم سیکٹرز، کمرشل مراکز اور سرکاری دفاتر کو ٹرام نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ فزیبلٹی رپورٹ میں روٹس، لاگت، تکنیکی پہلوں اور ماحولیاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد منصوبے پر عملی کام شروع کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ اقدام اسلام آباد کو جدید اسمارٹ سٹی بنانے کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔




