Iqamat Takbeer, نماز سے پہلے اقامت کا طریقہ

تکبیر یا اقامت: جب فرض نماز کے لیئے کھڑے ہونے لگتے ہیں تو نماز شروع کرنے سے پہلے ایک شخص وہی کلمے کہتا ہے جو اذان میں کہے ہوتے ہیں اسے اقامت اور تکبیر کہتے ہیں، تکبیر میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ قد قامت الصلوۃ بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ لفظ تکبیر میں زیادہ ہیں جو اذان میں نہیں ہیں۔ جو اذان دے اسے موذن اور جو تکبیر کہے اسے مکبر کہتے ہیں۔

