Darood Sharif Kay Fazail or Barkat Ahadees Ki Roshni Main

درود شریف اللہ عزوجل کی طرف سے ایک انمول نعمت ہے، درود شریف ایک مقبول عبادت ہےاور درود پاک کے بے پناہ فضائل اور برکات ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درود شریف کی فضیلت کے بارے میں چند ارشادات درجہ ذیل ہیں

حدیث نمبر۱: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ تعالی اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے، اُس کے دس گناہ معاف کر دیتا ہے اوراس کے دس درجات بلند کر دیتا ہے۔نسانی شریف

ِحدیث نمبر۲:حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے روز وہ شخص میرے سب سے زیادہ قریب ہوگاجس نےمجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھا ہوگا۔ ترمذی شریف

 حدیث نمبر۳: حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ عنہے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک بھیجے گااللہ عزوجل اُس پر دس مرتبہ رحمت نازل فرمائے گا۔مسلم شریف

حدیث نمبر۴: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نماز پڑھی حالانکہ رسول اکرم ﷺ بھی موجود تھے، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ بھی تشریف فرما تھے، جب نماز پڑھنے کے بعد بیٹھا تواللہ تعالی کی حمد ثنا ء کی پھر حضور اکرم ﷺ پر درود بھیجا پھر اپنے لئے دعا کی نبی کریم ﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا جو مانگو گے دیا جائے گامانگ دیاجائے گا۔ ترمذی شریف

حدیث نمبر۵: حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے۔

حدیث نمبر۶: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے دن بھر میں مجھ پرہزار بارد درود پاک پڑھا وہ مرے گانہیں جب تک کہ وہ جنت میں اپنی آرام گاہ نہ دیکھ لے گا۔

Darood Sharif Kay Fazail or Barkat SK Islamic SubKuch subkuchweb


Darood Sharif Kay Fazail or Barkat Ahadees Ki Roshni Main