واٹس ایپ نےدستاویز اسکیننگ فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ اسکیننگ فیچر
وہ افراد جو اپنے دستاویزات کو اسکیننگ کرنے کیلئے موبائل میں ایپ انسٹال کرتے ہیں ، ان کیلئے ایک اہم خبر ہےکہ اب واٹس ایپ نے ایک ایسا بہترین دستاویزاسکیننگ فیچر متعارف کروا دیا ہے کہ جس کے ذریعے صارفین اب براہ راست ایپ کےاندر رہتے ہوئے اپنے کاغذات کو سکین کر سکیں گے وہ بھی بغیر کسی تھرڈ پارٹی ایپ کے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر موبائل فون کے کیمرے کو واٹس ایپ کے اندر ہی کھولتا ہے، دستاویز کے کناروں کو خودکار طور پر پہچان کر کٹ کرلیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر صارف چاہتا ہے کہ وہ خود کیمرہ کو دبا کر یا پھر آٹو ڈٹیکشن کے ذریعے بھی تصویر لے سکتا ہے۔
اسکین کے بعد بھی آپ دستاویز کو کاٹ سکتے ہیں، ایڈجسٹ اور مزید بہتر بھی کر سکتےہیں۔ پھر اس کو پی ڈی ایف کی شکل میں چیٹ یا گروپ میں باآسانی بھیج سکتےہیں۔ یہ اپ ڈیٹ سرکاری کاغذات، رسیدیں اور نوٹس شیئر کرنے کو مزید تیز اور محفوظ بناتا ہے۔ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
How to Use WhatsApp Document Scanner
(Step by Step Guide)
Learn how to use WhatsApp’s New Document Scanning feature.Learn how to use WhatsApp’s New Document Scanning feature. Scan, Crop and send PDF directly from the app on iOS and Android phones… Read More>>>



