سوات موٹروے پر جدید راک شیلٹر کی تعمیر

سوات موٹروے پر مسافروں کی حفاظت کیلئے راک شیلٹر کی تعمیر
سوات موٹروے پر مسافروں کی حفاظت اور سہولت کیلئے حال ہی میں جدید قسم کا راک شیلٹر تعمیرکیا گیا ہے تاکہ لینڈ سلائیڈنگ اور پہاوڑوں سے گرنے والے پتھروں کے خطرے سے مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ یہ شیلٹر جدید انجینئرنگ کے تحت بنایا گیا ہے جو نہ صرف سفر کو محفوظ بناتا ہے بلکہ سڑک کی پائیداری اور ٹریفک کے تسلسل کو بھی یقینی بناتا ہے۔ اس اقدام سے علاقے کےلوگوں کو مزید سہولت اور اعتماد کے ساتھ سفر کنے کا موقع ملےگا۔



