Ayatul Kursi with Urdu Translation

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورہ البقرۃ میں ایسی آیت ہے جو کہ قرآن کریم کی سردار ہے ، وہ جس گھر میں بھی پڑھی جائے اس سے شیطان نکل بھاگتا ہے، وہ آیۃ الکرسی ہے۔ المستدرک 3026
آیتہ الکرسی کا ترجمہ
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو سدا زندہ ہے، جو پوری کائنات سنبھال ہوئے ہے، جس کو نہ کبھی لگتی ہےاونگھ اور نہ نیند سب اسی کا ہے آسمانوں میں جو کچھ ہے اور زمینوں میں جو کچھ ہے کون ہے جو کسی کی شفارش کرسکے اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر وہ جانتا ہے بندوں کے آگے کے حالات اور پیچھے کے حالات اور بندے اپنے علم کے دائرے میں نہیں لا سکتے اس کے علم کی کوئی بات سوائے اس کے جسے وہ چاہے گھیرا ہوا ہے اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمینوں کو اور اس پر ذرا بھی بوجھ نہیں ان دونوں کی نگہبانی اور وہ بڑا عالی مقام صاحب عظمت ہے۔





