Aqeeda Tawheed Ka Mafhoom or Ahmiyat
عقیدہ توحید کا مفہوم اور اہمیت
Aqeeda Tawheed Ka Mafhoom or Ahmiyat
☝ توحید کا مفہوم
اس بات کو زبان سے اور سچے دل سے ماننا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں یکتا، صفات میں لاثانی اور افعال میں بے مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کوئی ہمسر نہیں اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
اللہ تعالیٰ جیسی خوبیاں کسی کی نہیں۔ وہ کائنات کا خالق و مالک ہے۔ نفع و نقصان، زندگی و موت، تندرستی و بیماری غرض تمام چیزوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ ازل سے ابد تک رہے گا۔ اللہ رب العزت اپنی ذات میں کامل ہے۔
3 توحید کی تین اقسام
★ توحید کی اہمیت
اسلام کا سب سے بڑا عقیدہ توحید ہے جو دیگر عقائد کی بنیاد ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے تعلیم دی کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
اگر کائنات پر نظر ڈالی جائے تو ہر شے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی واضح دلیل ہے۔ اس کا نظم و ضبط، سورج اور چاند کا اپنے مدار میں گردش کرنا اور دن رات کا مقررہ وقت پر آنا جانا توحید باری تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو سچے دل سے تسلیم کرنا اور مرتے دم تک اس پر قائم رہنا ایمان کی بنیادی شرط ہے۔
جب ہر چیز کا خالق و مالک اللہ تعالیٰ ہے اور پوری کائنات میں تمام مخلوقات اُس کے حکم کے تابع ہیں، اس لیے انسان کے لیے بھی ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے، کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی عقیدہ توحید پر ہے۔
! توحید کی ضد شرک
توحید کی ضد شرک ہے۔ شرک کے معنی حصہ داری اور ساجھے پن کے ہیں۔ اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات، صفات اور افعال میں کسی کو اس کا شریک ٹھہرانا ہے۔
✓ توحید کے تقاضے
♥ توحید کے اثرات
🌿 خلاصہ
عقیدہ توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو حقیقی مالک و خالق مانا جائے اور اس بات پر پختہ ایمان رکھا جائے کہ وہ ہمیں دیکھتا، سنتا اور ہر چیز سے واقف ہے۔
ہمیں چاہیے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کریں، اسی کے احکام مان کر زندگی گزاریں اور عقیدہ توحید کے تقاضے پورے کریں تاکہ دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

