Tukh Malanga Ke Fayde in Urdu, Health Benefits of Basil Seeds

Tukh Malanga Ke Fayde in Urdu, Health Benefits of Basil Seeds

تخم ملنگا استعمال کرنے کے بے شمار حیرت انگیز فوائد ہیں۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ کیلشیم کی مقدار موجود ہوتی ہے اور نارنجی کے مقابلے میں سات گناہ زیادہ وٹامن سی کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ زیادہ تر اس کو پانی اور دودھ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پوٹاشیم اور اومیگا 3 سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ پیٹ اور آنتوں کو صفائی کرتا ہے اور اس کے استعمال سے نیند میں بہتری آتی ہے۔آرتھرائٹس کے درد میں آرام دیتا ہے۔مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔خون میں شوگر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے۔آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مدافعتی نظام کو طاقت ور بناتا ہے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جگر کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔

جسمانی کمزوری میں استعمال

جسم میں طاقت کے لئےایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم ملنگا، آدھا چمچ شہد، ڈیڑھ چمچ لیموں کا پانی مکس کرکے روزانہ ایک بار استعمال کریں۔ چند دنوں کے استعمل سے جسمانی کمزوری دور ہو جائے گی۔

وزن میں کمی

آجکل کے دور میں زیادہ تر لوگ اپنے موٹاپے کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ کیونکہ ضرورت سے زیادہ وزن کے بڑھ جانے سے نا صرف آپ کی جسمانی خوبصورتی متاثر ہوتی بلکہ یہ آپ کی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ وزن میں کمی کے لئے تخم ملنگا کے استعمال بےحد مفید ہے۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم ملنگا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ان کے بیجوں کو پھولنے سے پہلے اس کو پی لیں۔ اس کے اسطرح استعمال سے آپ کو بھوک جلد نہیں لگے گی اور آپ کو وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

دانتوں اور ہڈیوں کیلئے مفید

چونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اورآپ جانتے ہیں کہ دانتوں اور ہڈیوں کی صحت کیلئے کیلشیم کتنا ضروری ہوتا ہے۔اس کے روزانہ استعمال سے آپ کے دانت اور ہڈیاں مظبوط ہو جاتی ہیں۔

نظام ہاضمہ میں بہتری

 استعمال نظام ہاضمہ کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ ان میں فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو پیٹ صاف کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے قبض بھی دور ہوتی ہے اور پیٹ سے فاسد مادوں کو باہر نکال دیتا ہے۔ تیزابیت اور گیس میں بھی آرام پہنچاتا ہے یعنی یہ پیٹ کے دیگر امراض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ سونے سے پہلے ایگ گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چیمچ تخم ملنگا ڈال کر پی لینا ہے۔

دل کیلئے مفید

اس میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ ہوتا ہے اس لیئے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس ہی وجہ سے یہ دل کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے اور دل کی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

مزید اردو آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Follow us on Social Media: –

Tukh Malanga Ke Fayde in Urdu, Health Benefits of Basil Seeds