Sonf Ke Fayde, Health Benefits of Fennel Seeds in Urdu

Sonf Ke Fayde, Health Benefits of Fennel Seeds in Urdu

 سونف ایک خوشبودار بیج ہے، اس کو ہم مختلف کھانوں میں استعمال کرتے ہیں، اس کا استعمال پان میں بھی کیا جاتا ہے، جس سے پان کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے اور منہ کی بدبو بھی ختم ہوجاتی ہے۔ مگر آپ کو یہ بات جان کرحیرت ہو گی کہ سونف کا پانی یا سونف دونوں کے بے شمار طبعی فوائد بھی ہیں یہ آپ کے دماغ کو سکون فراہم کرتی ہے اور نیند کو پرسکون بناتی ہے، نظر کی کمزوری کو دور کرتی ہے، بھوک کو روکتی ہے، موٹاپے کو کم کر تی ہے، نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے، خون کو صاف کرتی ہے، تیزابیت کو دور کرتی ہے، جگر کے ورم اور بلڈ پریشر کیلئے بھِی مفید ہے۔ آپ سونف کا قہوہ بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سونف کا مزاج گرم اور خشک ہے۔

کمزوری نظری میں استعمال

سونف ، بادام اور مصری ہم وزن پیس لیں۔  نیم گرم دودھ میں روزانہ ایک چمچ ڈال کر صبح و شام استعمال کریں، نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی۔

احتیاط: حاملہ عورتیں سونف کا استعمال نہ کریں۔ دو سال سے کم عمر بچوں کو سونف کا روغن استمعال نا کروائیں۔مر گی کے مریض بھی سونف کو استعمال نہ کریں۔

مزید اردو آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Follow us on Social Media: –

Sonf Ke Fayde, Health Benefits of Fennel Seeds in Urdu