Salajeet Ke Fayde, Silajit Khane Ka Sahi Tarika

Salajeet Ke Fayde, Silajit Khane Ka Sahi Tarika

سلاجیت کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے، جسمانی تھکاوٹ دور ہوتی ہے، آدھے سر کے درد میں آرام پہنچتا ہے، ہڈیوں اور جوڑوں کا درد ختم کرتا ہے، آئرن کی کمی دور ہوتی ہے اس کے علاوہ مردانہ کمزوری میں بھی انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر بے شمار وٹامنز کا مجموعہ ہے۔

سلاجیت ہے کیا؟

یہ اصل میں پتھروں کے اندر سے نکنے والا ایک مادہ ہے، اسے پتھر کی جان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں بالخصوص چترال اور کالاش کے پہاڑوں میںپایا جاتا ہے۔ پہاڑوں میں گرمی کی شدت کے باعث دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور ان دراڑوں میں سے گوند نما مادہ نکل کر جم جاتا ہے جس کو سلاجیت کہتے ہیں۔ یہ مادہ قدرتی طور پر بے شمار فوائد کا مرکب ہے۔ سلاجیت موسمی تبدیلی یعنی سردی اور گرمی کیوجہ سے ٹھوس یا مائع شکل اختیار کرلیتا ہے، مگر اس وجہ سے اس کی افادیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کیاسلاجیت خالص ہے؟

سلاجیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو سلاجیت آپ استعمال کر رہے ہیں وہ خالص ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسے پتا لگایا جائے کہ جو سلاجیت آپ استعمال کر رہے ہیں وہ اصل ہے یا نقل۔ اس کے لئے سلاجیت کو صاف پانی میں بھگودیں اور جب اس کو پانی سے نکالیں تو اس کو انگلیوں سے رگڑ کا نکالیں، اب اگر تو اس سے تار کی طرح ریشے بننے لگیں تو سلاجیت اصل ہے اور اگر پانی میں بھگونے پر سلاجیت پانی میں مکس ہوجائے تو خالص نہیں ہے۔

سلاجیت کو استعمال کرنے کا طریقہ

سلاجیت کو آپ دن میں ایک بار دودھ میں مکس کر کے استمعال کریں، مقدار کا خاص خیال رکھیں صرف چاول کے دانے کے برابر استعمال کریں۔ اس کو آپ سردی اور گرمی دونوں موسموں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مردوں، عورتوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بھی مفید ہے۔ اگر آپ دودھ کا استعمال نہیں کرتے یا کسی وجہ سے دودھ نہیں پیتے ہیں تو سلاجیت کو دیگر مشروبات میں بھی مکس کر کے  استعمال کر سکتے ہیں۔

سلاجیت کے نقصانات

اس بات کو یاد رکھیں کے کسی بھی چیز کاحد سے زیادہ استعمال نقصان دے ہوتا ہے۔ اس لئے سلاجیت کو دن میں ایک بار چاول کے دانے برابر استعمال کریں بصورت دیگر یہ آپ کے معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید اردو آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Follow us on Social Media: –

Salajeet Ke Fayde, Silajit Khane Ka Sahi Tarika