Phoray Phunsi Ka Ilaj in Urdu, Effective Home Remedies for Boils

Phoray Phunsi Ka Ilaj in Urdu, Effective Home Remedies for Boils

 آج ہم ان افراد کے لئے بہترین اور آزمودہ گھریلو علاج کے چند نسخے پیش کرتے ہیں جو کہ پھوڑے پھنسیوں، چہرے کے دانے، کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کا شکار ہیں۔ ان آسان اور آزمودہ نسخوں کے استعمال سے نا صرف آپ کے دیرینہ پھوڑے پنسیوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا بلکہ آپ کے جلد چمکدار اور خوبصورت ہوجائے گی۔

نیم کے پتے اور تلوں کے تیل کااستعمال

پہلے آپ 100 گرام نیم کے پتے لے کر ان کو اچھی طرح کوٹ لیںاور پھر اس کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔ جب پانی چوتھا حصہ باقی رہ جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر اس کو چھان لیں۔ اب اس پانی میں 150 گرام تلوں کا تیل ڈال کر چولہے پردوبارہ پکائیں، جب اس میں جھاگ بن جائیں تو اس کو چولہے سے اتار کر چھان لیں۔ اپ اس تیل کو پھوڑے پنسیوں والی جگہ پر روزانہ رات کو سوتے وقت لگائیں۔ چند ہی دنوں میں پھوڑے پنسیوں کا نکلنا بند ہو جائے گا۔ یہ تیل چہرے کے دانے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کے لیے بھی مفید ہے۔

دیسی انڈے اور تلوں کے تیل کااستعمال

پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے انتہائی آسان نسخہ: آپ ایک عدد دیسی انڈے کے سفیدی لے لیں اور اس میں ایک چمچ تلوں کا تیل مکس کر لیں۔ اب اس کو آپ روزانہ ایک سے دو بار پھوڑے پھنسیوں والی جگہ پر لگائیں چند ہی دنوں میں پھوڑے اور پھنسیوں سے نجات مل جائے گی۔

لہسن کا استعمال

آپ ایک حصہ لہسن کے رس میں تین حصے پانی ملا کر لوشن تیار کرلیں۔ اب اس لوشن کو روزانہ ایک سے دو بار جسم پر موجود پھوڑے پھنسیوں یا زخم وغیرہ پر لگائیں۔ جلد ہی آپ کو پھوڑے پھنسیوں اور زخم سے نجات مل جائے گی۔

روحانی علاج

صحیح بخاری و مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی شخص کسی مرض وغیرہ کی شکایت کرتا، یا اسے پھوڑا یا زخم ہوتا تو آپ صلی اللہ عیلہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی مبارک کو زمین سے لگاتے اور پھر اس زخم والی جگہ پر پھیرتےہوئے یہ کلمات پڑھا کرتے تھے

Phoray Phunsi Ka Ilaj in Urdu, Effective Home Remedies for Boils

مزید اردو آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Follow us on Social Media: –

Phoray Phunsi Ka Ilaj in Urdu, Effective Home Remedies for Boils