How to Reduce Uric Acid in Urdu, Gout Ka Ilaj, Uric Acid Ka Ilaj

How to Reduce Uric Acid in Urdu: Uric Acid Kiyon Barhta Hay? Iski Wajohat Kiya Hoti Hain? Aesi Sorat Main Hum Nay Konsi Khoraq Ka Istemal Karna Hay? Or Isko Control Karnay Ke Liay Konsay Gharelo or Qudarti Tareeqay Istimal Karnay Hain? Gout or Uric Acid Ka Ilaj.

How to Reduce Uric Acid in Urdu, Gout Ka Ilaj, Uric Acid Ka Ilaj
How to Reduce Uric Acid

یوریک ایسڈ کیوں بڑھتا ہے؟ اس کی وجوہات  کیا ہوتی ہیں؟ ایسی صورت میں ہم نے کونسی خوراک کا استعمال کرنا ہے؟ اور اس کو کنٹرول کرنے کیلئے کونسے گھریلو اور قدرتی طریقے اپنائے جاسکتے ہیں؟

یوریک ایسڈ عام طور پر ایک ویسٹ ہےجو کہ ہماری خوراک میں موجود پیورین  سے بھروپور کھانوں کو ہضم  کرنے کے دوران پیدا ہوتا ہے۔اس ویسٹ کو ہمارے جسم سے گردوں نے پیشاب کے ذریعے باہر نکالنا ہوتا ہے۔ اگر یہ ویسٹ ہمارے جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ باڈی میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جو بعد میں ایک  گاوٹ کی شکل اختیار کر لیتا  ہے۔

 اب آپ سو چ رہے ہوں گے کہ یہ گاوٹ کیا ہے؟

یوریک ایسڈ جب زیادہ ہوتا ہے تو آپ کےجسم میں  دردیں شروع ہو جاتی ہیں، اوریہ دردیں زیادہ تر باڈی کے جوائنٹ پر شروع ہو تی ہیں۔کیو نکہ اس جگہ پر گاوٹ کرسٹل کی صورت میں جمع ہو رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

What is Gout? (Crystals)
What is Gout? (Crystals)

 یوریک ایسڈ بڑھنے کی اہم وجوہات؟

 ہمارے جسم میں یوریک ایسڈ بڑھنے کی اہم وجوہات میں ہماری خوراک میں بے احتیاطی، گردوں کا خرا ب ہونا، وزن کا بڑھنا، شوگر، ذہنی تناؤ وغیرہ بھی ہوسکتا ہے۔کیونکہ ان بیماریوں کی وجہ سے جسم میں فاضل مادوں کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یوریک ایسڈ کا جسم میں نارمل لیول کیا ہوتا ہے؟

جسم کے اندریوریک ایسڈ کی نارمل مقدارتین عشاریہ پانچ سے چھ عشاریہ آٹھ ملیگرام پر ڈیسی لیڑ کے درمیان ہوتی ہے۔ اگر آپ کا یوریک ایسڈ چھ عشاریہ آٹھ ملیگرام پر ڈیسی لیڑسے بڑھ گیا ہے تو اس کو ہائپروریسیمیا کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کے جسم سے یوریک ایسڈ کا اخراج نہیں ہو رہا اور یہ ایک گاوٹ کے شکل اختیار کررہا ہے جو کہ جوڑوں کی تکلیف کے ساتھ ساتھ خون و پیشاب میں تیزابیت کا سبب بھی بنتا ہے۔ جو کہ آپ کے لئے پریشان کن صورت حال ہے جس سے نمٹنے اور نجات پانے کے لئے احتیاطی تدابیر ، پرہیز اور علاج ضروری ہے وگرنہ آپ کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Uric Acid Hight & Normal Level
Uric Acid Hight & Normal Level

یوریک ایسڈ بڑھ جانے کی صورت میں ہمیں کیا کرنا ہوگا؟

 جب ہماری باڈی میں یوریک ایسڈ بڑھ جائے تو ہم مختلف گھریلو اور قدرتی طریقوں سے اپنے یوریک ایسڈ کو نیچے  یا نارمل لیول پر لے کر آ سکتے ہیں ۔یا پھرہم یوریک ایسڈ کو  کم کرنے یا لیول پر لانے کے لئے دوائیوں کا استعمال کریں گے۔

یاد رکھیں اگر آپ کا یوریک ایسڈ بہت زیادہ بڑھ چُکا  ہے تو ڈاکٹر بھی آپ کو  یوریک ایسڈ کم کرنے کے لئے دوائیوں کے استعمال کا کہیں گے کیونکہ ڈائیٹ کے ذریعے  آپ کا یوریک ایسڈ آہستہ آہستہ نیچے کی طرف  یعنی نارمل لیول پر آئے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ تکلیف  اور درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ ہی بہتر ہو گا کہ آپ یوریک ایسڈ کو کم کرنے کے لئے ڈائیٹ  کے ساتھ ساتھ  ڈاکٹرز کی تجویز کردہ  دوائیوں کا استعمال بھی کریں۔

یہ اب آپ کی قوت برداشت پر منحصر ہے کہ آپ کتنا درد برداشت کرسکتےہیں۔ اور آپ اپنی باڈی کے یوریک ایسڈ کو نارمل کرنے کےلئے صرف ڈائیٹ کا استعمال کرتے ہیں یا ڈائیٹ کے ساتھ ساتھ دوائیوں کا  استعمال بھی کرتے ہیں۔

ایک بات یار رکھیں

 اگر ڈاکٹر نے آپ کویوریک ایسڈ کم کرنے کے لئے  دوائیوں  کا مشورہ دیا ہے تو آپ نے دوائی کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنی  ڈائٹ پربھی  لازمی توجہ دینی ہے۔ کیونکہ دوائی  کے استعمال سے آپ کے جسم میں پہلے سے موجود یوریک ایسڈ کا خاتمہ تو ہو جائے گامگر یہ بات ذہن نشین کرلیں کے خوراک  کا مناسب احتیاط ہی آپ کے جسم میں مزید یوریک ایسڈ کو بننے سے روکے گا۔

 یوریک ایسڈ کے مریض کو کونسی خوراک  کھانے میں احتیاط کرنا ہے؟

ہر وہ خوراک جس میں پیورین کی مقدار زیادہ ہے ان کا استعمال ترک کردیں۔سب سے پہلے آپ نے جو غذائی اشیاء اپنی خوراک میں سے نکالنی ہے وہ بڑا اور چھوٹا گوشت ہے، یعنی مٹن اور بیف ۔ اس کے علاوہ  کلیجی، مغز  وغیرہ سے بھی پرہیز کریں۔ پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں چکن اور فش کا استعمال کریں یا پھر کوئی بھی اپنی پسندیدہ سمندری خوراک کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ہر قسم کامیٹھا کھانا اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال چھوڑ دیں کیونکہ چینی کے استعمال سے یوریک ایسڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اپنے وزن کو کم کریں کیونکہ وزن زیادہ ہونے کیوجہ سے آپ کے گردوں کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے گردے یوریک ایسڈ  کا اخراج درست طریقے سے نہیں کر پاتے۔

Foods should be Avoided in Hight Uric Acid Level
Foods should be Avoided in Hight Uric Acid Level

یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ، یہاں کلک کریں

اور اس کے علاوہ آپ نےاپنی خوراک میں ہر قسم کی دالوں کے  استعمال  کوبھی روک دیں۔ خاص طور پر لال لوبیا، کالے  اور سفید چنے وغیرہ ۔ سبزیوں میں پالک ، ساگ وغیرہ کا استعمال نہیں کرنا ہے اور اگر آپ کھانا پکانے میں ٹماٹر کا استعمال کرتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ کھانا پکانے میں آپ ٹماٹر کی جگہ دہی کا استعمال کریں۔

 آپ اپنی خوراک میں ہر  وہ چیز جو گیس پیدا کرتی ہیں مثال کے طور پر چاول وغیرہ کا استعمال بھی ترک کردیں کیونکہ  بادی یا گیس پیدا کرنے والی خورک بھی  یوریک ایسڈ کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

ڈیری  مطلب دودھ اور دہی کا بہت زیادہ استعمال بھی آپ کے یوریک ایسڈ کو بڑھاسکتا ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ دودھ اور دہی کا استعمال کم سے کم کریں۔ مثال کے طور پر اگر پورے دن میں دو گلاس دود ھ استعمال کر رہے ہیں تو ایک کردیں  اور دہی کے دو کپ استعمال کررہے ہیں تو ایک کردیں۔

یوریک ایسڈ کو کم کرنے کے گھریلو اور قدرتی طریقے

سب سے پہلے آپ نے روزمرہ زندگی میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔ کیونکہ جب آپ پانی کا استعمال زیادہ کریں گے تو پیشاب کے ذریعے  یوریک ایسڈ کا اخراج   تیز ہو جائے گا۔ تو آپ نے ایک دن میں  کم از کم پانی کا استعمال 8 سے 10 گلاس ضرور کرنا ہے۔

Maximum Use of Water & Vitamin C Rich Foods
Maximum Use of Water & Vitamin C Rich Foods

وٹامن سی ہمیں یوریک ایسڈ کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس لئے یوریک ایسڈ کے مریض اپنی روز مرہ خوراک میں وٹامن سی سے بھرپور غذائی اجزاء کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ جیسا کہ جن سبزی اور پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہے اُن کا استعمال بڑھا دیں۔ وٹامن سی  سے بھرپور غذائی اشیاء میں سر فہرست آم، کینو، گریپ فروٹ، کیوی، اسٹرابیری، بروکلی ،سبز مرچ ، لیموں وغیرہ ہیں۔ بہتر ہوگا کہ دن میں کم ازکم ایک بار لیموں پانی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

ناشتے میں جو کے دلیہ کا استعمال کریں کیونکہ یہ دلیہ آپ کے  یوریک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔ اور اسے آپ نے پانی میں پکانا ہے، کیونکہ اگر دلیہ بنانے میں دودھ کا استعمال کریں گے توآپ کے جسم میں یوریک ایسڈکی مقدار بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پودینہ کے پتوں کےفائدے ، یہاں کلک کریں


Note: –

  • You can subscribe us on YouTube Channel and our social media pages for more useful informtion / latest updates. Please, like our Facebook Page and also follow us on Twitter, Instagram.
  • You can also install our Mobile App.
  • If you have any learning useful material for kids, students or peoples for information of different area of life, this material you can share with us, we shall upload them in your name for the benefit of other people.
  • Furthermore, you are also requested to promote this website by telling others about this, Thanks for support and cooperation.

اگر آپ کے پاس بچوں، طلباء یا لوگوں کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق معلومات کے لیے کوئی سیکھنے کا مفید مواد ہے، تو یہ مواد آپ ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، ہم اسے دوسرے لوگوں کے فائدے کے لیے آپ کے نام پر اپ لوڈ کریں گے۔ مزید برآں، آپ سے بھی درخواست ہے کہ اس ویب سائٹ کے  بارے میں اپنے دوسروں دوستوں کو بتا کر اس ویب سائٹ کو فروغ دیں، آپ کے تعاون کا شکریہ۔


More Useful Home Remedies:

Follow us on Social Media: –

How to Reduce Uric Acid in Urdu, Gout Ka Ilaj, Uric Acid Ka Ilaj