Clay Mask Benefits in Urdu and How to Use for Face or Skin

Clay Mask Benefits in Urdu and How to Use for Face or Skin

چکنی مٹی کا ماسک استعمال کرنے سے آپ کی جلد خوبصورت، صحتمند، اور تروتازہ ہو جاتی ہے اور آپ یہ ماسک ہر قسم کی جلد پر استعمال کر سکتے ہیں یعنی اگر آپ کی جلد خشک ہو، چکنی ہو یا پھر نارمل تینوں صورتوں میں ہی یہ ماسک جلد کیلئے مفید ہے۔ یہ ماسک نا صرف آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کے چہرے کی جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔  یہ ماسک آپ کے چہرے کے کھلے ہوئے مسامات کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کا ڈھیلا پن بھی دور کر دیتا ہے، جس کیوجہ سے آپ جوان اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔ اس ماسک کو ہر قسم کے چہرے والی خواتین و مرد استعمال کر سکتے ہیں۔

ملتانی مٹی کا ماسک بنانے کا طریقہ

اجزاء: ملتانی مٹی، انڈے کی سفیدی، ایک چائے کا چمچ شہد

بنانے کا طریقہ: ملتانی مٹی، انڈے کی سفیدی اور شہد کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اس کو اس وقت تک مکس کرین جب تک کہ یہ ایک پیسٹ کی طرح نظر نہ آنا شروع ہو جائے۔ لیں جی آپ کا ملتانی مٹی کا فیس ماسک تیار ہے۔

فیس ماسک لگانے کا طریقہ: ماسک لگانے سے پہلے اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی اچھی طرح دھولیں۔ اس طرح چہرے پر لگی میل ختم ہو جاتی ہے اور فیس ماسک کا رزلٹ بھی بہت اچھا آتا ہے۔

چہرہ خشک کرنے کے بعد فیس ماسک کو اپنے پورے چہرے  اور گردن پر اچھی طرح لگائیں، دھیان رہے کہ چہرے اور گردن کا کوئی بھی حصہ بغیر فیس ماسک کے نا رہ جائے۔

اس کے بعد آپ فیس ماسک کے خشک ہونے کا انتظار کریں جب ماسک خشک ہوجائے تو چہرےاور گردن کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھولیں۔ اب آپ کو اپنا چہرہ ترو تازہ اور نرم وملائم محسوس ہوگا۔ کچھ عرصہ یہ ماسک استعمال کرنے سے آپ کا رنگ گورا اور چہرے سے داغ دھبے اور دانے وغیرہ دور ہوجائیں گے۔

ماسک استعمال کرنے کے حوالے سے چند ضروری ہدایات

نمبر1: خشک جلد کے لئے ماسک بنانے کیلئے اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی اور چند قطرے روغن بادام کے بھی ڈال لیں۔

نمبر2: چکنی جلد کے لئے ماسک بنانے کے دوران اس میں چند قطرے لیموں کے عرق کے بھی ملالیں۔

نمبر3: موسمی تبدیلیوں کے مطابق، آپ اپنی جلد پر ملتانی مٹی کے ماسک کا استعمال کریں۔

نمبر4: ملتانی مٹی کا ماسک کا استعمال ہفتے میں کم از کم  دو بار ضرور کریں تاکہ آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت رہے۔

مزید اردو آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


Follow us on Social Media: –

Clay Mask Benefits in Urdu and How to Use for Face or Skin